کوئٹہ میں عوام کو بہتر، محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے جناح پیپلز ٹرین سروس کا آغاز ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت شروع ہونے والی یہ سروس شہریوں، طلبہ، ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے افراد کے لیے سفری مشکلات میں کمی لانے کی کوشش ہے۔
یہ منصوبہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو ریلوے کے ذریعے باہم مربوط کرتے ہوئے شہریوں کو نسبتاً آسان اور کم خرچ سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ سریاب، شیخ ماندہ، بلیلی، جی او آر اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سمیت اہم مقامات پر سہولیات کی بہتری اور سولرائزیشن بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
جناح پیپلز ٹرین نہ صرف روزمرہ سفر کو آسان بنانے کی جانب قدم ہے بلکہ شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کی کوشش بھی ہے۔ کم وقت، کم خرچ اور بہتر سفری سہولت کے ذریعے یہ سروس کوئٹہ کے شہریوں کے لیے روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
عوامی فلاح کے منصوبے اسی وقت مؤثر ثابت ہوتے ہیں جب ان کا براہِ راست فائدہ عام شہری تک پہنچے۔ جناح پیپلز ٹرین سروس بھی اسی سوچ کی عکاس ہے کہ جدید سہولیات کا دائرہ عام آدمی تک وسیع کیا جائے اور کوئٹہ میں باوقار عوامی سفر کے مواقع بڑھائے جائیں۔
جناح پیپلز ٹرین—کوئٹہ کے عوام کے لیے بہتر سفر، کم خرچ اور ایک نئے سفری دور کا













Leave a Reply