وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

قلات کے قریب سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر عوام کی آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی مذموم کوششوں کو بھی بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال سمیت قومی شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *