وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ ہفتہ کے روز شمالی ڈیرہ بگٹی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت ہزاروں افراد، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر شمالی ڈیرہ بگٹی اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور قبائلی عمائدین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور ان کی چچی محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
مرحومہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کے اظہار کے لیے شہریوں، قبائلی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے













Leave a Reply