وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کی طرح متعلقہ ضلع میں بھی ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عملی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ نے جوائنٹ روڈ کا دورہ کیا جہاں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور زائد قیمت وصول کرنے پر 13 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ذخیرہ اندوزی و گرانفروشی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے عمل میں لائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بازاروں کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے یا مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے تاجروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی سخت کارروائیاں تیز













Leave a Reply