وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے چچا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بخت محمد کاکڑ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے چچا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت













Leave a Reply