رمضان ریلیف پیکج کی شفاف تقسیم کا عمل جاری

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں تک راشن کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ماہِ رمضان میں ضرورت مند افراد کو ریلیف فراہم کرنا اور انہیں بنیادی اشیائے خورونوش کی بروقت دستیابی یقینی بنانا ہے۔
کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی نگرانی میں رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم منظم اور شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ امداد صرف مستحق اور حقدار افراد تک پہنچے۔
اسی سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے مشرقی بائپاس کے علاقے بھوسہ منڈی میں 200 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ تقسیم کے عمل کے دوران مستحقین کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی گئی تاکہ امدادی سامان درست افراد تک پہنچ سکے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان مستفید ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *