وزیراعلیٰ بلوچستان کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں، امن و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزراء، سینیٹرز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقاتوں کے دوران بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون سے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔

ملاقاتوں میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوامی مفاد سے متعلق مختلف امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کے روشن مستقبل کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *