کوئٹہ (17 مارچ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے دلی تعزیت پیش کی اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کا یقین دلایا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں پوری ہمدردی سوگوار خاندان کے ساتھ ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ملک نعیم بازئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس













Leave a Reply