رمضان ریلیف پیکج 2026: مستحق خاندانوں تک راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری

حکومت بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت مستحق اور نادار خاندانوں کی مدد کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج 2026 پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ضرورت مند افراد کو بنیادی خوراک کی اشیاء فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ مختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں اور بیواؤں میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔ تقسیم کیے جانے والے راشن میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں تاکہ رمضان کے دوران غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی بوجھ سے کچھ حد تک ریلیف مل سکے۔
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی نگرانی میں اس عمل کو منظم اور شفاف انداز میں جاری رکھا گیا ہے تاکہ امداد حقیقی مستحق افراد تک پہنچ سکے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کسی بھی مستحق خاندان کو اس سہولت سے محروم نہ رہنا پڑے اور راشن کی فراہمی باقاعدہ طریقہ کار کے تحت کی جائے۔
حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوامی فلاح کو ترجیح دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *