کوئٹہ: 2 مارچ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچ ثقافت ہماری پہچان، روایات اور تاریخی ورثے کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت قابلِ احترام ہے اور بلوچ ثقافت اس قومی گلدستے کا روشن اور منفرد رنگ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچ روایات محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی اعلیٰ اقدار کی عکاس ہیں اور ثقافتی دن ہماری اقدار سے وابستگی کے عزم کو تجدید کرنے اور نئی نسل کو اپنے ورثے سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو کسی لاحاصل جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور قومی ترقی، امن اور استحکام ہی ہمارا راستہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم و تحقیق کو اپنا شعار بنائیں اور تعلیم کو اپنی اولین ترجیح قرار دیں تاکہ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید عالمی ترقی کی دوڑ میں اپنی صلاحیتوں سے نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے بلوچ نوجوانوں کے لیے دنیا کی 200 سے زائد عالمی جامعات، بشمول آکسفورڈ اور ہارورڈ، کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ وہ تعلیم اور تحقیق کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور اپنے صوبے و ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔
بلوچ ثقافت: شناخت، روایات اور نوجوانوں کی ترقی کی رہنما













Leave a Reply