بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے احکامات کے تحت ضلع مستونگ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کارروائی کے دوران تمام مارکیٹوں اور اسٹالز پر اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور مقررہ نرخوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے۔ حکومت بلوچستان نے شہری سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات موثر انداز میں کیے جا رہے ہیں۔
ضلع مستونگ میں گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات، شہریوں کو رمضان میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے













Leave a Reply