وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی میں سابق وزیر مملکت اور بزرگ سیاستدان میر نصیر مینگل کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میر نصیر مینگل کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میر نصیر مینگل بلوچستان کی سیاست میں ایک معتبر اور تجربہ کار شخصیت ہیں جن کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ وہ دوبارہ عوامی خدمت کے شعبے میں بھرپور انداز میں حصہ لے سکیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار سے امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر نصیر مینگل سے عیادت اور صحت یابی کی نیک خواہشات













Leave a Reply