کوئٹہ: رضوانہ بی بی کو بینڈ ماسٹر تعینات، وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر احکامات جاری

کوئٹہ: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن کوئٹہ کی فارغ التحصیل ہونہار طالبہ رضوانہ بی بی کو بینڈ ماسٹر کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ اور سابقہ طالبہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تین روز قبل خصوصی احکامات جاری کیے۔

رضوانہ بی بی نے طویل عرصے سے خالی آسامی پر تعیناتی کے لیے درخواست دی ہوئی تھی، لیکن محکمانہ پراسس میں تاخیر کے باعث کیس التواء کا شکار تھا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تعیناتی کے احکامات فوراً جاری کیے گئے جس پر اسکول انتظامیہ اور رضوانہ بی بی نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان صوبے کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہیں اور ہر ہونہار نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *