کوئٹہ میں ایک ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید ڈاکٹر صدیق اللہ کے بیٹے کو اپنی کرسی پر بٹھا کر ایک منفرد اور محبت بھرا جذبہ پیش کیا۔ دہشت گردی کے واقعے میں والد کی شہادت کے بعد دونوں بچے زخمی ہوئے تھے اور اب صحت یاب ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے آئے۔ حکومت بلوچستان نے شہید کے دونوں بیٹوں کو ایچی سن کالج میں مکمل اخراجات پر داخلہ دلایا ہے تاکہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔ ملاقات میں بچوں نے بھرپور محبت اور سرپرستی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور جذباتی انداز میں ان کا ہاتھ چوما۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے لیے محترم ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی کفالت حکومت بلوچستان کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے پوری طرح نبھایا جائے گا۔
Leave a Reply