بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں اور حقیقت

بلوچستان میں عوام کو درپیش اصل مسائل جیسے پانی کی قلت، بجلی کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے بجائے کچھ عناصر صوبے میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔ یہ عناصر مختلف ناموں سے سامنے آ کر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں ترقی کے عمل سے دور لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسے گروہ بیرونی فنڈنگ کے سہارے جھوٹے نعروں اور مالی لالچ کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرتے ہیں۔ ان کا مقصد عوامی فلاح نہیں بلکہ بدامنی اور انتشار کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ نوجوان نادانی یا مایوسی میں آ کر ان کے جھانسے میں آ جاتے ہیں اور اپنے ہی علاقے کے امن کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ان سرگرمیوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتیں۔ یہ گروہ بیرونی مفادات کے تابع ہو کر صوبے کی بدنامی اور تباہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

اب وقت آ چکا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان باشعور بنیں، سچ اور جھوٹ میں فرق کریں اور ان عناصر کو مسترد کریں جو صوبے کے امن، اتحاد اور ترقی کے دشمن ہیں۔ بلوچستان کی اصل طاقت اس کے نوجوان ہیں، جو اگر تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا ہتھیار بنائیں تو کوئی طاقت صوبے کی ترقی کو روک نہیں سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *