نوشکی: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو مزید مؤثر بنانے اور تفتیشی عمل کو بہتر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس امن و امان کے قیام کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
دورے کے دوران آئی جی پولیس نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، اس مقصد کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی اعتماد بے حد ضروری ہے۔ محمد طاہر نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے وطن کے تحفظ کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔













Leave a Reply