وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا نفیسہ کے ساتھ باوقار اور باپ جیسا رویہ: بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے ایک امید

آج مورخہ ۱۸ جون ۲۰۲۵ کو ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ پیش آیا، جب گوادر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نفیسہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی سے شکوہ کیا کہ اس کی آواز کوئٹہ تک نہیں پہنچتی۔ وزیراعلیٰ نے نہ صرف اس کی بات سنی بلکہ ایک باپ کی طرح اس کے جذبات کو سراہا۔ انہوں نے نفیسہ کو سٹیج پر بلایا، شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ رکھا، “بیٹی” کہہ کر مخاطب کیا اور اپنی نشست اسے پیش کر دی۔

یہ ایک محض رسمی ملاقات نہ تھی، بلکہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے بلوچستان کی بیٹیوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے انتہائی سنجیدگی سے نفیسہ کے تمام مسائل اور آراء سنی اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ سب سے زیادہ متاثر کن لمحہ وہ تھا جب انہوں نے نفیسہ کی تعلیمی مشکلات کو سمجھتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وہ اس کی تمام تعلیمی اخراجات اپنی ذاتی حیثیت میں اٹھائیں گے۔

یہ واقعہ نہ صرف وزیراعلیٰ کی حساسیت اور خلوص کا عکاس ہے بلکہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی تصویر بھی ہے۔ سرفراز بگٹی کا یہ قدم اس بات کا ثبوت ہے کہ قیادت صرف تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے پہچانی جاتی ہے، اور بلوچستان کی بیٹیاں اب پُراعتماد ہو کر اپنے خوابوں کی طرف بڑھ سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *