وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے احتجاج کے دوران مبینہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی تاکہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے اور حکومت بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ سردار اختر مینگل کو جس نوعیت کی سیکیورٹی درکار ہوگی، حکومت وہ فراہم کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں اور سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور صوبے میں امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے













Leave a Reply