گورنر بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں مالی شفافیت اور احتساب پر زور

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جامعات میں مالی شفافیت اور احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اندرونی اور بیرونی آڈٹ کے مؤثر نظام کو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر وائس چانسلر کو لازمی طور پر سینیٹ اور سنڈیکیٹ کی بروقت میٹنگز منعقد کرنی چاہئیں، امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہیے اور غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف گوادر کی دوسری سینیٹ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم رہیلہ حمید خان درانی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بزئی، گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ہاشم خان غلزئی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور دیگر سینیٹ ممبران نے شرکت کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *