محکمہ موسمیات کے مطابق کل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ موسمی نظام شدت کے ساتھ داخل ہونے کی توقع ہے، جس کے تحت مکران کے بعض علاقوں میں کل رات یا شام کے وقت بارش شروع ہو سکتی ہے۔
دالبندین، چاغی، نوشکی، دفتان، نوکنڈی، یکمچ، سراوان، ایران، اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ہفتہ، اتوار، اور پیر تک جاری رہ سکتا ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ شمال مغربی بلوچستان کے علاقے اس نظام سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
موسمی حالات کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ علاقے کے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ زرعی زمینوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔













Leave a Reply