گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ژوب میں تعزیتی دورہ

ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ دونوں رہنما مرحومہ کی رہائش گاہ پر گئے، فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کئی صوبائی وزراء اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے جن میں بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ، زمرک خان اچکزئی، حاجی فضل قادر مندوخیل اور میر یونس زہری شامل تھے۔ شرکاء نے سوگوار خاندان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *