وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (BEEF) نے ٹرانسجینڈر طلبہ کے لیے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے 60 طلبہ کو 70 لاکھ روپے کے اسکالرشپ ایوارڈ کیے ہیں، جو صوبے میں تعلیم کے میدان میں جامعیت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
یہ اسکالرشپ “شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام 2025” کے تحت دیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے نرسری سے لے کر 16 سالہ تعلیم تک مکمل فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام میں ٹیوشن فیس، ہاسٹل، کھانے پینے کے اخراجات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے تاکہ طلبہ کو کسی مالی رکاوٹ کے بغیر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔
پروگرام میں تعلیمی معاونت کے ساتھ ساتھ 16 ہفتوں پر مشتمل تربیتی اور صلاحیت نکھارنے والے سیشنز بھی شامل ہیں، جن کا مقصد طلبہ کو ہنرمند اور خودمختار بنانا ہے۔ اس اسکالرشپ اقدام سے نہ صرف تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
بلوچستان حکومت کی یہ کاوش تعلیم کے شعبے میں برابری اور شمولیت کی نئی راہیں کھولنے کا ایک عملی اظہار ہے۔













Leave a Reply