وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں کے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اتحادی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو بجٹ اور پی ایس ڈی پی کے اہم معاملات پر وزیر اعظم اور وفاقی حکومت سے نتیجہ خیز بات چیت کرے گی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین خود وزیر اعلیٰ ہوں گے، جب کہ اراکین میں میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، نوابزادہ طارق خان مگسی، انجینئر زمرک خان اچکزئی اور انجینئر













Leave a Reply