وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے نوجوان دوست وژن کے مطابق محکمہ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان نے گوادر میں بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ایک اہم تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں شہری تعلیم سے متعلق ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں کالج کے 188 سے زائد طلبہ نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔
تربیتی سرگرمی کے دوران شہری تعلیم کے موضوع پر دو جامع سیشنز رکھے گئے جن کا مقصد طلبہ میں آئینی آگاہی، شہری ذمہ داریوں کا شعور، قانون کی پاسداری اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ دینا تھا۔ یہ سرگرمی وزیراعلیٰ بلوچستان کے اس وژن کی عملی مثال ہے جس کے تحت نوجوانوں کو باشعور، ذمہ دار اور فعال شہری بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
سیشن کی ٹرینر محترمہ سعدیہ ناصر احمد تھیں جنہوں نے شہری حقوق و فرائض، جمہوری اقدار اور فعال شہریت جیسے اہم موضوعات پر طلبہ کو سادہ اور مؤثر انداز میں آگاہی فراہم کی۔ تربیت کے دوران سوال و جواب اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی بھرپور شمولیت دیکھنے میں آئی جس سے سیشن کو مزید مؤثر بنایا گیا۔
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں اس نوعیت کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جن کے ذریعے اب تک 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کو مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ گوادر کے طلبہ نے اس مفید تربیتی سیشن کے انعقاد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی اور مشیر وزیراعلیٰ برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور اسے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت گوادر میں نوجوانوں کی فکری تربیت













Leave a Reply