کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی کی قیادت میں ضلع خضدار کی وکلاء بار کونسل کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد میں خضدار بار کے صدر ایڈوکیٹ فیاض احمد، سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد نعیم مینگل کے علاوہ ایڈوکیٹ بشیر احمد جتک اور ایڈوکیٹ عبدالسلام لہڑی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وکلاء نے بار کونسل اور خضدار کے وکلاء کو درپیش مختلف انتظامی اور پیشہ ورانہ مسائل سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفد کی بات غور سے سننے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس موقع پر وکلاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آغا شکیل احمد درانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آغا شکیل درانی ہمیشہ اپنے حلقے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خضدار کے عوام کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خضدار بار کے وکلاء کی ملاقات













Leave a Reply