اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں جاری عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی اور بلوچستان میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور اتحادی حکومت صوبے کی خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ قومی اسمبلی کی جانب سے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا اور صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطوں کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت اور پارلیمانی خدمات کو سراہا اور بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی میں تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اسپیکر ایاز صادق کی ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کی تعریف کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہیں اور پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔ ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور وفاقی تعاون کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری تبادلہ خیال ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *