وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سکھ برادری کو گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد

کوئٹہ، 04 نومبر 2025 — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ سے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور احترامِ انسانیت کی روایت قائم رہی ہے، اور یہی خوبصورت تنوع ہماری معاشرتی شناخت کی بنیاد ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سکھ برادری کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہے اور جہاں بھی انہیں تعاون یا سہولت کی ضرورت پیش آئے گی، حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی ترقی، استحکام اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے امید ظاہر کی کہ یہ دن محبت، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *