وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹر عبدالقدوس بزنجو اور سینیٹر مولانا عبدالواسع کی ملاقات

کوئٹہ — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچستان میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قیادت کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعتماد اور مفاہمت کے ماحول میں کام کر رہی ہے تاکہ اجتماعی فیصلوں کے ذریعے صوبے کا بہتر مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سیاسی و انتظامی سطح پر ہم آہنگی بلوچستان کی ترقی کی بنیادی شرط ہے، اور حکومت اس سمت میں سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *