وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت آر ایچ سی ولیج ایڈ کا افتتاح، عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت آر ایچ سی ولیج ایڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے عمائدین، عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور قابلِ اعتماد صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی ولیج ایڈ کا قیام صوبے کے طبی نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی فلاح کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ بخت محمد کاکڑ نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوئے خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہیں تاکہ ہر شہری کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مزید منصوبے بھی شروع کرے گی، تاکہ بلوچستان میں ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *