وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی ادارے مل کر ان عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ریاستِ پاکستان اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہے اور کسی بھی قیمت پر امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچنے دے گی۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت بلوچستان میں امن بحال ہوا اور ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کی مدد سے دشمن قوتوں کے خلاف اپنی پالیسی پر مضبوطی سے کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور وہ اپنے صوبے کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے، خاص طور پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات، اسی عزم کا تسلسل ہیں کہ بلوچستان کا مستقبل روشن اور محفوظ بنایا جائے گا۔
Leave a Reply