گوادر، – گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں پانی کے مسائل کے حل پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت نورالحق بلوچ نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شادی کور سے پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے تاہم لائن کے آلات کی روزانہ چوری مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اس صورتحال کو دانستہ رکاوٹ قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور واٹر پلانٹ کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری اور دیرپا حل نکالا جا سکے۔
Leave a Reply