وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ایشیا کپ فائنل پر بیان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل کے موقع پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ پاکستانی کھلاڑی آج پوری قوم کے جذبات کے مطابق کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی شاہین میدان میں اپنی جواں مردی اور بہترین کارکردگی کے ذریعے روایتی حریف کو شکست دے کر ایک بار پھر یادگار فتح رقم کریں گے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے یہ ثابت کریں کہ پاکستان ہی حقیقی ایشین ٹائیگر ہے۔ ان کے مطابق قومی ٹیم کی کامیابی پر کوئٹہ میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ عوام کے ساتھ اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *