اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے موثر قانون سازی جاری ہے جس سے عوامی مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے عوام کو بروقت اور آسان انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
گفتگو کے دوران بلوچستان میں قانونی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرے گی تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔
Leave a Reply