بلوچستان میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کا انعقاد، 26 ٹیمیں حصہ لیں گی

کوئٹہ میں صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید نے آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سپورٹس کے مختلف پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے اور اب آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گولڈ کپ یکم ستمبر سے شروع ہو گا اور 14 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

مینا مجید کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان سے 26 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 18 ریجنل ٹیمیں شامل ہیں۔ کوئٹہ میں 12 مختلف کھیلوں کے گراؤنڈز موجود ہیں جہاں میچز کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی ڈویلپمنٹ کے لیے 2 سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاہم بجٹ کی مختص رقم انتہائی کم ہے، جبکہ بلوچستان پاکستان کے آدھے رقبے پر محیط ہے۔

سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ نے بتایا کہ چونکہ کوئٹہ میں دن کے وقت گرمی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں فلیٹ لائٹس اگلے 4 دنوں میں لگ جائیں گی تاکہ کھیلوں کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *