بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا دور: کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے گرین اور پنک بسیں

حکومت بلوچستان نے عوام کو معیاری اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر 21 نئی بسیں خریدی گئی ہیں جن میں سے 17 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت کے عوام کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان بسوں کی انسپیکشن اور شپمنٹ مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی یہ جدید بسیں سڑکوں پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر 5 پنک بسیں چلائی جائیں گی جبکہ 12 گرین بسیں مختلف روٹس پر عوام کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔ اس منصوبے کے تحت شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفر کا ماحول میسر آئے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کے شامل ہونے سے روزانہ تقریباً 40 سے 50 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ حکومت بلوچستان کا مقصد صوبے کے شہریوں کو جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہے اور یہ منصوبہ اسی وژن کی ایک عملی کڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *