فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

تربت میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے اہم دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں “فتنہ الہند” کے خلاف کامیاب آپریشنز، جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات اور عوام کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے کیے گئے حکومتی و فوجی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول انتظامیہ اور صوبائی قیادت سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اچھی حکمرانی، مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور عوامی شمولیت ہی صوبے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول اور فوجی اداروں کی مشترکہ کاوشیں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور صوبے کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن و ترقی کے سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے بلند عزم، آپریشنل تیاری اور قومی خودمختاری کے دفاع میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *