کوئٹہ میں شہریوں کے لیے جدید اربن فاریسٹ پارک قائم

کوئٹہ میں عوام کو صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اربن فاریسٹ پارک تیار کیا گیا ہے جس کا افتتاح 19 تاریخ کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکرٹری فاریسٹ فتح بھنگر کریں گے۔ یہ پارک دس ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اور شہریوں کے لیے جدید سہولیات کے ساتھ بنایا گیا ہے۔

پارک میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ واکنگ ٹریک موجود ہیں تاکہ سب لوگ سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی ورزش کرسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یوگا کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ شہری ذہنی اور جسمانی سکون حاصل کر سکیں۔ پارک میں ایک نرسری بھی قائم کی گئی ہے جہاں مختلف اقسام کے پودے اور سبزہ افزائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

بوٹینیکل گارڈن کے ساتھ آرام دہ نشست گاہیں اور بیٹھنے کے خوبصورت مقامات بھی بنائے گئے ہیں تاکہ شہری یہاں آ کر نہ صرف قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں بلکہ ایک پرسکون ماحول میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزار سکیں۔ یہ منصوبہ کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرے گا بلکہ ماحول کو بھی سرسبز و شاداب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *