آج بلاول ہاؤس کراچی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کی، جس میں صوبے کے امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر مسلسل پیش رفت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کو اپنی پالیسی کا مرکزی ستون قرار دیا ہے اور اسی وژن کے تحت منصوبہ بندی اور عملدرآمد جاری ہے۔













Leave a Reply