نوشکی میں عام شہری کا قتل، بلوچ عوام کے خلاف شدت پسندوں کی سنگین کارروائیوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں ایک اور بے گناہ شہری کی جان لے لی گئی، جس کا کسی ریاستی ادارے سے کوئی تعلق نہ تھا۔ مقتول معاویہ جمالدین ایک عام شہری تھا جو اپنی روزمرہ زندگی گزار رہا تھا۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام پر جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بلوچ عوام کے خلاف نسل کشی کے مترادف ہیں۔ ایسے ہولناک اقدامات میں بے گناہ اور نہتے افراد کو نشانہ بنانا ایک افسوسناک اور قابل مذمت طرز عمل ہے، جو علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے۔ عوامی حلقوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو امن و امان کو خراب کرنے اور بے گناہوں کی جانیں لینے کے درپے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *