بلوچستان کے ایک دیہی علاقے میں خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کے واقعے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں اب تک گیارہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت دی گئی، جس کے بعد بلوچستان پولیس نے مؤثر آپریشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن تیزی سے جاری ہے اور تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ اندوہناک واقعہ عید سے قبل پیش آیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد حکومت بلوچستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں۔ اب تک ہونے والی پیش رفت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مظلوموں کا ساتھ دے گی اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔













Leave a Reply