سوئی میں نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ پر خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت اور دلچسپی کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہی کوششوں کا تسلسل “ڈیجی بز بلوچستان” کے تحت نظر آ رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق صاحب کی نگرانی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 16 اور 17 جولائی 2025 کو تعلیم فاؤنڈیشن گرائمر اسکول، سوئی میں دو روزہ خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ سیشن 16 جولائی کو طلباء اور 17 جولائی کو طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ ترتیب دیا گیا ہے، جو صبح 11 بجے شروع ہو گا۔ پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب جواد احمد، پروگرام ڈائریکٹر “ڈیجی بز”، سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، حکومت بلوچستان، شرکت کریں گے۔

سیشن کا مقصد نوجوانوں کو فری لانسنگ جیسے جدید شعبے کے بارے میں آگاہی دینا، انہیں عالمی سطح پر روزگار کے مواقع سے متعارف کروانا، اور انہیں سیکھنے، کمانے اور اپنے ضلع کی ترقی میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دینا ہے۔ فری لانسنگ نہ صرف نوجوانوں کو معاشی خودمختاری فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں عالمی مارکیٹ تک رسائی بھی دیتی ہے۔

یہ اقدام حکومت بلوچستان کے وژن کا حصہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ عملی میدان میں قدم رکھنے کے لیے بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی کامیابی کی راہ خود ہموار کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *