وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، صوبے کے اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل، سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے مفاد میں تمام جمہوری قوتوں کے درمیان اشتراکِ عمل موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبے کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے بلوچستان میں مثبت تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *