نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ ہی بلوچستان حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فنڈز فوری طور پر اہم شعبوں جیسے صحت، تعلیم، آبپاشی، مواصلات اور توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جس کا مقصد صوبے کی مجموعی ترقی کو تیز تر بنانا ہے۔
محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کا بروقت اجرا حکومت کی مربوط حکمتِ عملی اور شفاف طرزِ حکمرانی کی غمازی کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ صرف دعوے نہیں بلکہ حقیقی عمل کی ابتدا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نیت صاف ہو تو بڑے فیصلے دیر نہیں لیتے، اور ہماری حکومت نے یہ بات ثابت کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جاری کیے گئے ترقیاتی فنڈز کا مثبت اثر جلد عوام کو زمین پر نظر آئے گا، اور یہ عمل نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک روشن مثال بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سرکاری روپے کا مکمل اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا تاکہ ترقی کا ثمر عوام تک پہنچ سکے۔













Leave a Reply