جون 2025 کو اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آفریدی ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بزرگ سیاسی رہنما حاجی شمیم خان آفریدی سے ان کے بیٹے سینیٹر عباس خان آفریدی کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سینیٹر عباس آفریدی کی وفات کو ملک کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ایک متحرک، باصلاحیت اور وطن دوست رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے پارلیمان کے اندر اپنی تقاریر، قانون سازی اور عوامی مؤقف کے ذریعے اتحاد، ہم آہنگی اور جمہوری روایات کو فروغ دیا۔ ان کا طرز سیاست نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں آفریدی خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔













Leave a Reply