وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تفصیلی مشاورت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں بجٹ تجاویز اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد مشاورت پر یقین رکھتی ہے اور بجٹ کو اجتماعی دانش کا مظہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی مفاد میں فیصلے کرنا وقت کی ضرورت ہے اور ہم سب کو مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ میر سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روایات کے احترام اور جمہوری طرز عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ایک مثبت اور مؤثر قانون سازی کا عمل جاری رہ سکے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو مؤثر کردار ادا کرنے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ ہر طبقے کی نمائندگی ممکن ہو اور عوامی مسائل کا حل پارلیمانی دائرے میں رہ کر نکالا جا سکے۔ ملاقات میں اپوزیشن کی تجاویز کو سنجیدگی سے سنا گیا اور انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *