جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید، 33 دہشت گرد واصلِ جہنم، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن مکمل کر لیا۔ اس واقعے میں 21 معصوم مسافر شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 33 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر سوار تھے جب یہ حملہ ہوا۔ اس آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز، ایئر فورس اور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں خودکش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد منظم کارروائی کے ذریعے دیگر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے آپریشن مکمل کیا، جس کے نتیجے میں کسی دہشت گرد کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور کسی کو بھی پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ہر حال میں ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی فورسز پر اعتماد رکھیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد رہیں تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *