بلوچستان کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور ہونے جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان نے سوئی سے کشمور تک بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔ الحمدللہ، یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو اب حقیقت میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔
یہ منصوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں تین مختلف پیکجز کے تحت مکمل کیا جائے گا، جن کے لیے مجموعی طور پر اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
حکومت بلوچستان نے بولی دہندگان کے لیے سخت شرائط مقرر کی ہیں تاکہ اس منصوبے کو معیاری اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ تمام ٹینڈرز بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ قوانین 2014 کے تحت دیے جارہے ہیں اور صرف اہل کمپنیوں کو بولی میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ایک اور اہم قدم ہے جو عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل اور حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا ثبوت ہے۔ انشاءاللہ، بہت جلد اس منصوبے پر عملی کام شروع ہوگا اور سوئی سے کشمور کے عوام ایک بہترین سڑک سے مستفید ہوسکیں گے۔













Leave a Reply