وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو کرارا جواب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں ایک بار پھر بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے بلوچستان کے آٹھ اضلاع کی علیحدگی کی بات کی تھی، جس پر انہیں پورا بلوچستان دکھانے کی دعوت دی گئی تھی اور گزارش کی گئی تھی کہ صوبے کو اپنی سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔ تاہم، عمر ایوب نے ایک بار پھر بات کا رخ موڑنے کی کوشش کی، جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر اپوزیشن لیڈر کو فون کرکے بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا، لیکن عمر ایوب شاید معاملے کو سمجھنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے بطور اپوزیشن لیڈر انہیں ایک بار پھر بلوچستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ بیانات کے بجائے حقائق پر بات کر سکیں۔ دوسری جانب، حکومت بلوچستان کی جانب سے بھی اپوزیشن لیڈر کے بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ عمر ایوب گزشتہ دو روز سے بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر تنقید کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *