وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعزاز میں ملک نعیم خان بازئی کی جانب سے عشائیہ

کوئٹہ، 16 فروری 2025 – وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعزاز میں رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، حکومتی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عشائیے میں شریک پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام اتحادی جماعتیں نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ حکومت بلوچستان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے اور تمام اہم امور میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک نعیم خان بازئی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وہ اور ان کی جماعت وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے عوامی اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔ عشائیے میں شریک معزز مہمانوں نے حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور صوبے کی بہتری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *