قلعہ عبداللہ گلستان: سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کی سازش ناکام بنا دی

قلعہ عبداللہ گلستان میں ایف سی قلعے کے قریب دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو دہشت گرد قلعے کی حدود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ اس کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن فورسز نے ان کی کوششوں کو بروقت ناکام بنا دیا۔ قوم اپنے بہادر محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جو ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔ بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی یہ کامیابیاں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *